ا وپن یونیورسٹی 75فیصد نمبر حاصل کرنے پر سکالرشپ فراہم کرے گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ا وپن یونیورسٹی 75فیصد نمبر حاصل کرنے پر سکالرشپ فراہم کرے گی


مستحق طلبہ و طالبات کو سکالرشپ اسکیمز کے تحت مالی معاونت کے لیے17کروڑ روپے کی رقم مختص
اسلام آباد(ڈیلی قدرت) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہر سطح کے تعلیمی پروگرامز میں 75فیصد نمبرز حاصل کرنے پر سکالر شپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے ٗ میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو اپنے تعلیمی پروگرام کے نتائج میں 75فیصد نمبرز حاصل کریں گے ٗ یونیورسٹی اُن کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرے گی.سمسٹر بہار 2017کے بیشتر پروگرامز کے نتائج کے اعلانات ہوچکے ہیں جن طلبہ نے سمسٹر میں 75فیصد نمبرز حاصل کئے ہوں وہ قریب ترین ریجنل آفیس یا ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کو سکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی خواہش ہے کہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں ٗ یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت اور داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے 9.مختلف سکیمیں متعارف کردی ہیں جن میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ٗ ارن ٹو لرن اسکیم ٗ آؤٹ ریچ اسکالرشپس ٗ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ٗ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ٗ اسکالرشپ فارویمن ٗ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ٗ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں ٗ ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .یونیورسٹی نے مستحق طلبہ و طالبات کو سکالرشپ اسکیمز کے تحت مالی معاونت کے لیے17کروڑ روپے کی رقم مختص کردی ہے.بطور میگا یونیورسٹی ٗ اوپن یونیورسٹی پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرتی ہے اور غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے. مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں تین سمسٹرتک یا پورے تعلیمی پروگرام میں پچاس فیصد تک یا اس سے کم رعایت دیتی ہے. انہوں نے کہا کہ ارن ٹو لرن اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں جروقتی خدمات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور اس خدمت کے عوض انہیں معقول معاوضہ دیا جاتا ہے ٗ تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے تعلیمی اخراجات کا انتظام کرسکیں. فیس انسٹالمنٹ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ٗ ان کی سہولت کے لیے ٗ آسان اقساط میں فیس وصولی کی اسکیم جاری کی گئی ہے. فیس کی دوسری قسط پینتالیس (45)دن بعد ادا کی جاسکتی ہے. شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 30مارچ مقرر کی گئی ہے.تمام پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں.
 

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :