ٹویوٹا نے اپنی زبردست گاڑی پاکستان میں متعارف کروا دی، نئی گاڑی کی قیمت کیا ہے اور فیچرز کیا ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ٹویوٹا نے اپنی زبردست گاڑی پاکستان میں متعارف کروا دی، نئی گاڑی کی قیمت کیا ہے اور فیچرز کیا ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ٹویوٹا کمپنی نے اپنی نئی ڈبل کیبن گاڑی ہیلکس ریوو 2018 متعارف کرا دی ہے. ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے اس ماڈل کو پہلے سے زیادہ بہتر کرکے پیش کیا ہے اور اس کے سابق ماڈلز کی بکنگ بھی بند کر دی گئی ہے، اس گاڑی میں انجن مزید اچھا کیا گیا ہے اب انجن 3.0L ٹربو کی بجائے 2.8L ڈیزل ہوگا.

ضرور پڑھیں: امن ،ترقی وخوشحالی ،آئین وقانون کے احترام سے مشروط

اس انجن کے ساتھ یہ گاڑی 2755 سی سی ہوگیاور اس کا فور سلینڈر ٹربو چارج انجن ایک انٹرکولر کے ساتھ ہے. اس انجن کی موٹر 175 ہارس پاور کی طاقت کی حامل ہے اس کے علاوہ سکس سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن یا سکس سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن بھی اس میں موجود ہیں.

اس کی بیرونی باڈی کا ڈیزائن گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تبدیل نہیں کیا گیا لیکن اس کے بمپر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ہیڈ لائٹس کو بھی ایل ای ڈی سے بدلا گیا ہے. اس گاڑی کے اندر پش سٹارٹ بٹن، ٹچ سکرین ایل سی ڈی، ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول، موبائل فون کنکٹیویٹی، کی لیس انٹری، ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ وہیل، کروز کنٹرول، آواز کی شناخت کرنے والا سسٹم، ٹرپ کمپیوٹر، پاور سٹیئرنگ جیسے فیچرز اس گاڑی میں موجود ہیں، اس گاڑی کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ہر قسم کے راستوں کے لیے بہترین ہے، ہیلکس ریو 2018 پہلے کے ماڈلز کی نسبت زیادہ سٹائلش، طاقتور اور بہترین لُک کی گاڑی ہے.

مسافروں کی حفاظت کے لیے کمپنی نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ کے علاوہ ائیر بیگز بھی اس گاڑی کا حصہ ہیں اور بچوں کے لیے یونیورسل چائلد ریسٹرینٹ سسٹم بھی اس گاڑی میں رکھا گیا ہے. کمپنی کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 22 لاکھ 19 ہزار سے 46 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہے جو کہ مختلف ورژن کی ہے، اس گاڑی کے ورژن میں ہیلکس ڈیک لیس فور بائی ٹو، سنگل کیبن اسٹینڈرڈ، ہیلکس سنگل کیبن فور بائی ٹو اپ سپیسز، ہیلکس 4x4 سنگل کیبن، ڈبل کیبن اسٹینڈرڈ، ریوو جی ایم ٹی ڈبل کیبن فور بائی فور، ریوو جی اے ٹی، ریوو وی اے ٹی شامل ہیں اور ان تمام ورژن کی قیمتیں مختلف ہیں.

..

ضرور پڑھیں: چینی فوج بھارت میں داخل اور۔۔۔ بڑی خبر آگئی

مزید خبریں :