پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خطرناک خبر آ گئی، حکومت نے ہالی الرٹ جاری کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خطرناک خبر آ گئی، حکومت نے ہالی الرٹ جاری کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث حکومت نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے. سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسجنگ ایپ کو پاکستان میں ہیک کرکے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جارہی ہے جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے جاتے رہے

لیکن اس مرتبہ نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے.

اس نوٹیفکیشن میں ناصرف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکاروں بلکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے. نوٹیفکیشن پر دی گئی احتیاطی تدابیر کے مطابق بلاک ون کے نام سے ویب سائٹ لنکس اور واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کے واٹس ایپ گروپ ہیک ہوسکتے ہیں.

..