نوکیا 3310 کا اب 4 جی ورژن بھی متعارف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نوکیا 3310 کا اب 4 جی ورژن بھی متعارف


(قدرت روزنامہ30-جنوری-2018)نوکیا 3310 برسوں بعد ایک بار پھر 2017 میں ایک نئے روپ میں متعارف کرایا گیا اور غیرمتوقع طور پر مقبول بھی ثابت ہوا اور اب کمپنی نے اس کا فور جی ورژن بھی پیش کردیا ہے. نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے چین میں 3310 کے فور جی ورژن کو متعارف کرا دیا ہے. کمپنی کی جانب سے اس ورژن کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ آئندہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اسے دنیا بھر میں پیش کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے.اگر ڈیزائن کی بات کی جائے تو اس گزشتہ سال کے ماڈل جیسا ہی ہے تاہم یہ کچھ لمبا اور موٹا ہے. یہ فون دو رنگوں میں دستیاب ہوگا جس میں 2.4 انچ کلر ڈسپلے، دو جی بی ریم اور 512 ایم بی اسٹوریج دی جائے گی

، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 64 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے. ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دو میگا پکسل کیمرہ، وائی فائی اور فور جی ایل ٹی ای سپورٹ، بلیوٹوتھ، ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلئر اور ہیڈ فون جیک وغیرہ موجود ہوں گے.فور جی ورژن ماڈل کی بیٹری 1200 ایم اے ایچ ہے جس پر لگاتار پانچ گھنٹے تک بات کرنا ممکن ہوگا. اس فون میں یون او ایس آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جو کہ اینڈرائیڈ اوپن سورس پراجیکٹ کا حصہ ہے یعنی اب اس فون میں واٹس ایپ، فیس بک لائٹ، یوٹیوب اور دیگر کو بھی استعمال کیا جاسکے گا.

..