کینسر کا خطرہ کن خواتین میں زیادہ ہوتا ہے؟ماہرین نے خبردار کر دیا
Can't connect right now! retry

کینسر کا خطرہ کن خواتین میں زیادہ ہوتا ہے؟ماہرین نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13جنوری2018) ماہرین کاکہنا ہے کہ وہ خواتین جو رات کے اوقات میں کام کرتی ہیں ان میں کینسر کا خطرہ ان خواتین کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے جو رات میں کام نہیں کرتیں.چین کی سیچوان یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین جو رات کا زیادہ وقت کام میں صرف کرتی ہیں.

 ان میں جلد، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.اس ریسرچ میں ماہرین نے رات کے اوقات میں کام کرنے والے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کا جائزہ لیا.اس سے قبل ریسرچ میں دیکھا گیا تھا کہ رات کے اوقات میں کام موٹاپے اور امراض قلب کا باعث بنتا ہے تاہم اب یہ دیکھا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں کام کرنے والی خواتین میں کینسر کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

..