گھٹنے چٹخنے کی آوازگٹھیا کے مرض کی ابتدائی وجہ ہوسکتی ہے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گھٹنے چٹخنے کی آوازگٹھیا کے مرض کی ابتدائی وجہ ہوسکتی ہے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ13جنوری2018)جنلوگوں کو اٹھتے بیٹھتے اپنے گھٹنوں یا ان کے اطراف سے چٹخنے کی آواز آتی ہے وہ آگے چل کر ہڈیوں کے ایک عام لیکن انتہائی تکلیف دہ مرض گٹھیا کے شکار ہوسکتے ہیں. ماہرین کے مطابق اگرچہ درد نہ بھی ہو لیکن صرف گھٹنوں سے کٹ کٹ کی آواز آنا بھی اس مرض کی آمد کا اشارہ ہوسکتا ہے.

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہاس طرح لوگ قبل از وقت اس مرض کو ہونے سے روک سکتے ہیں اور اپنی زندگی آسان بناسکتے ہیں. محققین کا کہنا ہے کہ ایکسرے میں اوسٹیوآرتھرائٹس یعنی استخوانی گٹھیا کامرض ظاہر ہونے کے باوجود بھی ضروری نہیں کہ لوگ اس کی تکلیف محسوس کرسکیں.

ایسے لوگوں میں درد کے بجائے گھٹنے بجنے کی آواز نمایاں ہوتی ہے اور قبل ازوقت انکشاف سے اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے.

..

مزید خبریں :

سروے