بستر میں جانے سے قبل اس تیل کو سونگھیں اور پھر لیٹ جائیں ۔ ۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بستر میں جانے سے قبل اس تیل کو سونگھیں اور پھر لیٹ جائیں ۔ ۔


نیویارک (قدرت روزنامہ)گر آپ کے سر میں دردرہتا ہے اور آپ ذہنی کشمکش کاشکار ہیں تو کوئی بھی دوائی استعمال کرنے سے قبل لیموں اورلیونڈر(نیازبو)سے بنے مشروب سے لطف اندو زہوں. لیونڈریہ ایک معروف بوٹی ہے ،اسے صدیوں سے کھانوں اور دیگر کاموں کے لئے استعمال کیا جارہاہے. اس کے تیل کو رات کی پرسکون نیند کے لئے استعمال کیا جاتا ہے،رات کو سونے سے قبل لیونڈر کے تیل کو سونگھیں اور پھر دیکھیں کہ آپ کو بہت سکون کی نیند آئے گی.آپ چاہیں تو رات کو سوتے ہوئے لیونڈر کے تیل کی بوتل کو تھوڑا ساکھول کر کمرے میں رکھ کر بھی

سوسکتے ہیں. اس سے نکلنے والی والی خوشبو سے آپ کو ذہنی سکون ملے گا اور نیند بھی اچھی آئے گی.اسی طرح آپ چاہیں تو لیونڈر کے پتے اپنے تکیے کے پاس رکھ کر سوسکتے ہیں،اس طریقے سے بھی آپ کو کافی سکون ملے گا. لیموں اس سبزی کو بھی صدیوں سے مختلف طرح کے کاموں کے لئے استعمال کیا جاتا رہاہے، کھانے کو ذائقہ دار بنانا ہویا پیٹ کے جملہ امراض سے نجات درکارہو، غرض لیموں ہر طرح کے کام کے لئے فائدہ مند ہے.یہ جلد کے لئے بھی بہت مفید پایا گیا ہے. لیموں اور نیاز بو کامشروب اجزاء ایک کپ شہد 5کپ پانی ایک کھانے کاچمچ پیسا ہوا لیونڈر ایک کپ لیموں کا رس بنانے کاطریقہ اڑھائی کپ پانی کوابالیں،چولہے سے

ہٹاکرٹھنڈاکریں اور اس میں شہد شامل کریں.اب اس میں لیونڈر شامل کریں اورآدھ گھنٹہ ڈھانپ کر رکھ دیں.اب مشروب کو چھانیں اور لیونڈر نکال دیں،اب اسے کسی برتن میں ڈال کر لیموں کا رس اوراڑھائی کپ پانی شامل کریں. اس مشروب کو ٹھنڈاہونے پر کسی بھی وقت نوش فرمائیں.

..

مزید خبریں :