کمزور روکھے سوکھے بالوں کو لمبے سلکی اور چمکدار بنانے کیلئے صرف2گھنٹےیہ ٹوٹکا استعمال کریں اور پھر کمال دیکھیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کمزور روکھے سوکھے بالوں کو لمبے سلکی اور چمکدار بنانے کیلئے صرف2گھنٹےیہ ٹوٹکا استعمال کریں اور پھر کمال دیکھیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بالوں کو چمکدار، لمبے، گھنے اور مضبوط بنانے کے لئے مارکیٹ میں متعدد اقسام کے مہنگے شیمپو دستیاب ہیں، جو مختلف اقسام کے کیمیکلز پر بھی مشتمل ہوتے ہیں. ان کے بجائے بالوں کی صحت کے لئے ہم گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے شیمپو سے کہیں زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں.

یہاں ہم آپ کو بالوں کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے حوالے سے چند ایسے گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کو فوری اور بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں. لیموں کا رس اور سرکہ ایک کپ لیموں کے رس میں دو چمچ سرکہ ملا کر سر پر لگانے سے آپ کے بال چمکدار اور ملائم ہو جائیں گے. انڈے کی زردی دو انڈوں کی زردی میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں اور سر پر لگا کر 20منٹ بعد بال دھو لیں. یہ نسخہ بالوں کو قدرتی نشوونما میں نہایت معاون ہے اور بالوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے.

بادام کا تیل جن لوگوں کو انڈوں کی زردی سے الرجی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے وہ بادام کا تیل استعمال کر سکتے ہیں،کیوں یہ بھی وہی کام کرے گا جو انڈوں کی زردی کرتی ہے. لیکن میٹھے بادام کے تیل کو استعمال کرنے سے قبل تھوڑا سا گرم کر لیں تو یہ بالوں کو بہت چمکدار بنا دیتا ہے. مایونیز(سلاد کی چٹنی) مایونیز صرف برگر میں ہی نہیں بلکہ بالوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے. مایونیز کی لیپ خشک بالوں کی صحت بحال کرنے میں نہایت اہم ہے. بوتل نما کدو کدو سے حاصل ہونے والا رس بالوں پر لگا کر آدھا گھنٹہ انتظار کریں، بعدازاں سر دھو لیں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بالوں میں ایک نیا نکھار آ چکا ہو گا.

چائے بالوں کی قدرتی چمک حاصل کرنے کے لئے سبز چائے کا استعمال نہایت مفید ہے. بالوں کو شیمیو کرنے کے بعد میٹھے کے بغیر بنی سبز چائے کو تیل لگانے کی طرح استعمال کریں تو یہ بالوں کی خشکی کو ختم کر دے گی.

دودھ دودھ بذات خود ایک بہت اچھا کنڈیشنر ہے، جسے لگانے سے بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے. بالوں میں دودھ لگانے کے لئے ہیئربرش کا استعمال کریں تاکہ وہ اچھی رچ بس جائے، بعدازاں کسی بھی شیمپو سے بال دھولیں تو بال قدرتی چمک کے ساتھ نرم اور ملائم ہو جائیں گے. ان سب نسخوں کے علاوہ زیادہ مقدار میں پانی، تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی آپ کے بالوں کی اچھی صحت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے.

..

مزید خبریں :

سروے