بالی ووڈ میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے معروف پاکستانی اداکار’میرے ساتھ کام کرنے والی خاتون کا کہنا ہے وہ حاملہ ہے، لیکن جیسے ہی میں نے اس کا یہ الٹراساؤنڈ دیکھا تو پتہ چل گیا جھوٹ بول رہی ہے کیونکہ اس میں۔۔۔‘ ایسی کیا چیز نظر آئی؟ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے
Can't connect right now! retry

بالی ووڈ میں ناکامی کا منہ دیکھنے والے معروف پاکستانی اداکار’میرے ساتھ کام کرنے والی خاتون کا کہنا ہے وہ حاملہ ہے، لیکن جیسے ہی میں نے اس کا یہ الٹراساؤنڈ دیکھا تو پتہ چل گیا جھوٹ بول رہی ہے کیونکہ اس میں۔۔۔‘ ایسی کیا چیز نظر آئی؟ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

برمنگھم (قدرت روزنامہ)اول تو یہ بات ہی سمجھ سے باہر ہے کہ کوئی خاتون حاملہ نہ ہونے کے باوجود کیوں خود کو حاملہ قرار دے گی. اور اگر کسی خاتون نے یہ افسوسناک جھوٹ بول ہی دیا ہے تو یہ بات اپنی جگہ حیران کن ہے کہ اس کے ساتھ کام کرنے والی کوئی اور خاتون خود کو اس فکر میں ہلکان کرتی رہی کہ وہ واقعی حاملہ ہے یا نہیں.

یہ عجیب و غریب کیس خواتین کی ویب سائٹ ’ممزنیٹ‘ پر سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اس بات پر سخت پریشانی کا اظہار کیا ہے کہ اس کے دفتر میں کام کرنے والی ایک خاتون نے خود کو جھوٹ موٹ کی حاملہ بنا رکھا ہے. اس خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے ٹھوس شواہد حاصل کر لئے ہیں کہ اس کی ساتھی خاتون حاملہ نہیں ہے. بلاوجہ کی شدید پریشانی میں مبتلاءاس خاتون نے یہ ’سنگین مسئلہ‘ کچھ یوں بیان کیا ہے ” میرے ساتھ دفتر میں کام کرنے والی ایک خاتون نے حاملہ ہونے کا ڈرامہ کر رکھا ہے. اس نے یہ ڈرامہ کر کے دفتر کے کام میں رعایت حاصل کرلی ہے اور وہ وقتاً فوقتاً ہسپتال جانے کے لئے بھی چھٹی لے لیتی ہے. وہ خاتون مجھ سے سینئر ہے اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی

کہ میں کس طرح اس کے جھوٹ کا پول کھولوں.  گزشتہ ہفتے میںنے اس کی الٹرا ساﺅنڈ رپورٹ دیکھی جو اس کے مطابق حمل کا تیسرا مہینہ پورا ہونے پر بنائی گئی تھی لیکن مجھے تو اس میں کوئی بچہ دکھائی نہیں دیا. میں نے اس سکین کو غور سے دیکھا تو مجھے اس پر 2015ءکی تاریخ لکھی ہوئی بھی نظر آ گئی.اب مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ حاملہ نہیں ہے. میں کبھی سوچتی ہوں کہ اپنے سینئر حکام کے سامنے یہ مسئلہ اُٹھاﺅں لیکن پھر مجھے خیال آتا ہے کہ خاموش ہی رہوں. شاید مجھے خاموش ہی رہنا چاہئیے کیونکہ بالآخر ساری حقیقت خود ہی سامنے آجائے گی.“

..