نصف چمچ ہلدی ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی جائیں اور پھر اپنے ظاقت کے خزانے اُبلتے ہوئے خود محسوس کریں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نصف چمچ ہلدی ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی جائیں اور پھر اپنے ظاقت کے خزانے اُبلتے ہوئے خود محسوس کریں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسانی جسم کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہلدی سے بہتر دوسرا قدرتی سپلیمنٹ موجود نہیں.ہلدی کو مصالحوں کی ملکہ کہیں یا ڈاکٹر سچ یہ ہے کہ ہلدی قدرتی سپلیمنٹس کا سب سے بہترین ذریعہ ہے.

ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ ، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل سے لیکر اینٹی انفیلمنٹری اور اینٹی کا سینو جینک ہے. ہر نوعیت کے جراثیم سے جسم کو محفوظ رکھتی ہے. ہلدی میں بے شمار غذائی فوائد بھی ہیں. اس میں ریشہ ، پروٹین، کیلشیم، تانبہ، فولاد، میگنیشیم، اور زنگ پایا جاتا ہے ساتھ ہی وٹامن E,C اور K بھی موجود ہیں. ایشیا میں تو ہلدی ہزاروں برس سے اپنی شفائی خصوصیات کے باعث مختلف ادویات میں استعمال ہورہی ہے لیکن اب مغرب بھی اس کی طبّی غذائی وشفائی خصوصیات سے فائدہ اُٹھا رہا ہے. ہلدی کا ذائقہ تیز ہوتا ہے لیکن آپ مختلف طریقوں سے ہلدی کو اپنی خوراک کا حصہ بناسکتی ہیں. ذیل میں ہم7 ایسے طریقے بتا رہے ہیں جو نہایت مفید ثا بت ہوں گے. ہلدی دودھ: قدیم نسخہ ہے. درد اور اندرونی چوٹوں کے لئے بے مثال ہلدی، دودھ کھانسی میں بھی مفید ہے. نصف کھانے کا چمچہ ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر نوش کیجئے. راحت ملے گی.ایکنی جیل:ہلدی جلد کے لیے بھی نہایت مفید ہے اور کیل مہاسے صاف کرتی ہے 1/3 کھانے کا چمچہ ہلدی ہموزن شہد میں ملا کر کیل مہاسوں پر لگالیں.

خشک ہونے دیں پانی سے دھولیں اور چہرہ تھپتھپا کر صاف کرلیں. زہریلے مرکبات کی دشمن: ہلدی جسم کے زہریلے مرکبات کی صفائی کرنے کے لیے بے مثال عنصر ہے . اگر آپ ہلدی کو روزانہ بطور مشروب پینا شروع کریں تو جسم کو آرام بھی ملے گا اور اس کے صفائی بھی ہوتی رہے گی. اس مشروب کی ترکیب کچھ یوں ہے کہ 1/3 کھانے کے چمچے ہلدی، شہد اور ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس لیکر نیم گرم پانی میں ملالیں. نہار منہ روزانہ استعمال کریں. فیس ماسک: جلد کو نرم وملائم بنانے کے لئے ہلدی کا ابٹن تو مشہور ہے ہی لیکن ہلدی کا فیس ماسک بھی بہترین ہے. فیس ماسک بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچہ دہی میں1/3 کھانے کا چمچہ ہلدی اور آدھا کھانے کا چمچہ شہد ملا لیں. چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں. منہ پانی سے دھولیں اور تھپتھپا کر صاف کرلیں. سوزش کے لئے جیل: جلد پر سوزش کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نشانات ، کیڑے ، مکوڑوں، کے کاٹے کے علاج کے لیے 1/3 کھانے کے چمچے ہلدی میں ہموزن ایلویرا جیل ملادیں. متاثرہ مقام پر لگادیں. خشک ہونے دیں. پانی سے دھولیں اور چہرے کوتھپتھپا کر صاف کرلیں. منہ کے چھالوں اور زخموں کا علاج: ہلدی سے بنایا مرکب منہ کے چھالوں اور زخموں کو رفع کرنے کے لیے بہترین ہے. چٹکی بھر ہلدی ایک کھانے کے چمچے پانی اور آدھے کھانے کے چمچہ ناریل کے تیل میں ملا کر زخموں اور چھالوں کے مقامات پر لگادیں اور پانی سے غرارے کرلیں. وزن کم کرنے کا مشروب: پوری دنیا وزن کم کرنا چاہتی ہے . ہلدی وزن کم کرنے کے لیے بہترین ٹانک ہے. ایک گلاس پانی گرم کرلیں.

اس میں نصف کھانے کا چمچہ ہلدی اور نصف کھانے کا چمچہ ادرک کا رس ملالیں.روزانہ نہار منہ یہ مشروب پی لیں. وزن میں نمایاں کمی نظر آئے گی. میکا گیبرئیل میسن لوپیز نامی بچہ مونٹریال میں رہتا ہے اور صرف آڑو ہی اس کی خوراک میں شامل ہے، اسے ایک مرض لاحق ہے جسے فوڈ پروٹین اینڈیوسڈ اینٹروکولائتھس سنڈروم یا ایف پی آئی ای ایس کہا جاتا ہے، اس مرض کے شکار افراد قریباً تمام اقسام کے کھانوں سے شدید الرجی کے شکار ہوجاتے ہیں اس لیے یہ بچہ صرف آڑو کھا کر گزارا کرتا ہے.بیماری کی وجہ سے اس کا کوئی دن بغیر تکلیف کے نہیں گزرتا لیکن صرف یہی نہیں، اس بچے کو ایک اور مرض بھی لاحق ہے جسے ڈائی جارج سنڈروم کہتے ہیں جو کہ ایک کمیاب جینیاتی مرض ہے، ہر ماہ اس کے والدین اسے 9 مختلف ڈاکٹروں کے پاس لے جاتے ہیں. بچے پر والدین کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے دوسری جانب گھر میں ہمہ وقت آڑو رکھے جاتے ہیں تاکہ بچے کو بھوک کے وقت فوری طور پر انہیں فراہم کیا جاسکے تاہم آڑو کا موسم نہ ہونے پر یہ مشکل مزید بڑھ جاتی ہے اب اس کے والدین نے انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ مہم چلائی ہے تاکہ اس بچے کی جان بچائی جاسکے. چھ ماہ کی عمر میں میکا کو ایف پی آئی ای ایس کا مرض لاحق ہوا تھا تاہم ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ اسے نامیاتی آڑو ہی دیے جائیں جن میں کوئی کیڑے مار دوا یا مصنوعی کھاد اور کیمیکل کا کوئی اثر نہ ہوتاہم ہر روز تازہ آڑو کا حصول کوئی آسان اور سستا نسخہ نہیں.اس کے والدین آڑو کی بڑی مقدار گھر میں جمع رکھتے ہیں لیکن اس پھل کا موسم نہ ہو تو مصیبت بہت بڑھ جاتی ہے، میکا کے دو بڑے بھائی ہر وقت اس کا خیال رکھتے ہیں اور وہ میکا کی کیفیت سے اچھی طرح واقف ہیں لیکن اس بچے کو زندہ رکھنے کے اخراجات اب والدین کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتے جارہے ہیں.ایک مرتبہ جب والدین نے آڑو کی جگہ میکا کو کیلا کھلایا تو اس نے قے کردی اور کچھ دیر بعد اس کا رنگ تبدیل ہوگیا اس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال لے جانا پڑگیا اور والدین اب اس پر مزید کوئی غذا نہیں آزماتے. مزید پڑھیں:

ایک ہی قبلے کی سمت سربسجود ہونے والی امت محمدی اختلافات دورکر کے ایک ہو جائے، ترک صدر اس وقت ساری امت محمدی ﷺ دوڑکر حضرت جبرائیل ؑ کے پاس آئے گی اور کہے گی کہ ہمارے نبی ﷺ کو ہمارا سلام کہہ دو اور انہیں بتا دو کہ ہم بڑی تکلیف میں ہیں، حضرت جبرائیل ؑ ان کی بات سن کر بڑے غمگین ہو جائیں گے اور واپس جا کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کریں گے کہ جی میں نے جہنم دیکھ لی ہے اور امت محمدی ﷺ کا پیغام دینا بھول جائیں گے، پھر اللہ خود پوچھے گا کہ میرے نبی ﷺ کی امت نے کوئی پیغام نہیں دیا تھا تو حضرت جبرائیل ؑ کو یاد آ جائے گا اور وہ نبی ﷺ کی خدمت میں آکر انہیں بتائیں گے کہ آپ کی امت نے یہ پیغام دیا تھا، آپ ﷺ پیغام سنتے ہی سجدے میں گر جائیں گے اوردعا کریں گے کہ یا اللہ! میری امت کو معاف فرما دے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے میر ے محبوب ﷺ آپ جائیں اور جہنم سے ہر اس امتی کو نکال لیں جس کے دل میں ’’ جو‘‘ کے دانے کے برابر بھی ایمان ہے لاہور (ویب

..

مزید خبریں :

سروے