رمضان میں وزن کم کرنے کے آسان طریقے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

رمضان میں وزن کم کرنے کے آسان طریقے


لاہور(قدرت روزنامہ)بالآخر رمضان کا مہینہ ہمارے درمیان آچکا ہے رمضان میں روزوں کی وجہ سے عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے وزن میں کمی ہو جاتی ہو گی. کیونکہ عام دنوں میں تین وقت کھانے کے برعکس رمضان میں لوگ صرف دوبار یعنی سحری اور افطاری میں ہی کھاتے ہیں.

ضرور پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں اختلافات بڑھ گئے،اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کو ہٹانے کیلئے راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

لیکن ناچاہتے ہوئے بھی ان دونوں اوقات میں اتنا کچھ کھا جاتے ہیں کہ وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے. دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس مہینے میںپکوڑے ، سموسے، چناچاٹ اور دہی بھلے وغیرہ روزمرہ کا معمول بن جاتا ہے . جس سے وزن میں اضافہ ہونا یقینی ہے. اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں تو ہم آپ کیلئے رمضان میں وزن کم کرنے کے ایسے زبردست طریقے پیش کر رہے ہیں جن سے آپ کا وزن بھی رمضان کے مہینے میں کم ہو سکتا ہے . تو آئیے اُن طریقوں پر نظر ڈالتے ہیں. مرچ مصالحے اور تیل والے کھانے سے پرہیز کریں کوشش کریں کہ سحری میں غذائیت سے بھرپور اور متوازن خوراک کا استعمال ہو.

ایسی خوراک سے اجتناب کریں جس میں مرچ مصالحہ او ر تیل زیادہ ہو بلکہ بغیر چربی والے گوشت اور سبزی اور پھلوں پر انحصار زیادہ مفید ہے. سحری ہرگز ترک نہ کریں سحری ہرگز ترک نہ کریں کیونکہ خوراک کو وقت پر کھانے سے انسانی صحت ٹھیک بھی رہتی ہے اور انسان میں طاقت بھی آتی ہے . اگر آپ نے سحری کو ترک کیا تو یہ میٹا بولک کی شرح کو کم کر دے گا جس کی وجہ سے جسم سے چربی گھٹانے کا نظام بھی سست پڑ جاتا ہے. زیادہ پانی، جوس ا ور لسی کا استعمال کوشش کر کے سحرو افطار زیادہ سے زیادہ پانی، جوس اور لسی کا استعمال کریں. ایسا کرنے سے نہ صرف انسان ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہیں ہوتا بلکہ وزن میں کمی کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے. روزے کے دوران متحرک رہیں عام طورپر روزے کے بعد انسان سستی کا شکار ہو جاتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم کام کیا جائے. لیکن یہ ٹھیک عمل نہیں . بلکہ روزے میں متحرک رہنے کی کوشش کریں . ساتھ ساتھ چہل قدمی، پش اپس اور سٹ اپس جیسی آسان ایکسرسائز کا اہتمام بھی کریں، کیونکہ روزے میں یہ عمل کرنے سے چربی پگھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے. کھجور ، پھل اور جوسز کی طرف بھی توجہ رہیں رمضان اگرچہ مشہور تو روزے کیلئے ہے ،

لیکن عملی طور پر لوگ اس مہینے میں کھانے کا زیادہ اہتمام کرتے ہیں اور انسان کے اردگرد مختلف اقسام کی خوراک موجود رہتی ہے جن سے خود کو روکنا بہت مشکل ہوجاتا ہے . لیکن اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کھجور ، پھل اور جوسز پر انحصار بڑھا دیں . خود پر قابو رکھنے کی کوشش کریں آخری بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے خود پر قابو پانے کی مشق کرتے رہیں. خود پر قابو پاگئے تو بہت کچھ حاصل کر لیا. اگر آپ کہیں افطار پارٹی میں جاتے ہیں تو وہاں کھانے پینے کے بے شمار سامان موجود ہوتا ہے . اگر خود پر قابو نہیں رکھا تو وزن کم کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا