مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، فائرنگ سے نوجوان شہید - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، فائرنگ سے نوجوان شہید


نوجوان کی شہادت کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاج ، بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعما ل کیا
شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق عسکریت پسند گروپ سے ہے، بھارتی فوج کا دعویٰ
سری نگر(یوا ین پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا،جبکہ نوجوان کی شہادت اور بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، جبکہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعما ل کیا. تفصیلات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے ہاجن میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران نوجوان شہید ہوگیا. بھارتی پولیس آفیسر نے دعوی کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق عسکریت پسند گروپ سے تھا اور وہ بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران مارا گیا.نوجوان کی شہادت اور بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، جبکہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعما ل کیا.دوسری جانب ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں 38 سالہ شخص اعجاز احمد شاہ کو نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا.
 

..