بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر پر شیلنگ، نہالہ چاہی میں ایک شخص شہید، پانچ افراد زخمی درجنوں مال میویشی ہلاک و زخمی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر پر شیلنگ، نہالہ چاہی میں ایک شخص شہید، پانچ افراد زخمی درجنوں مال میویشی ہلاک و زخمی


کثیر تعداد میں املاک کو نقصان پہنچا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ریڈ الرٹ ، ملازمین کو ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایت
سما ہنی (آئی این پی)بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر کے مختلف سرحدی علاقوں کی سول آبادی پر شدید ترین شیلنگ، سرحدی علاقے نہالہ چاہی میں ایک شخص شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے بھارتی گولہ باری سے درجنوں مال میویشی ہلاک و زخمی جبکہ کثیر تعداد میں املاک کو نقصان پہنچا،اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی راجہ محمد عارف نے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ریڈ الرٹ ، ملازمین کو ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں چاہی نہالہ ، کھوڑی سمیت دیگر علاقوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شدید ترین فائرنگ و گولہ باری سول آبادی پر اندھا دھند گولہ باری کا نشانہ بنایا جس سے نہالہ چاہی کے مقام پر گھر کی چھت پر گولہ پڑنے سے ایک شخص ظفر اقبال ولد نور عالم شہید ہو گئے ہیں جبکہ گھر میں موجود ان کی بیوی فرزانہ کوثر اور بیٹا حسنین ظفر بھی شدید زخمی ہو گئے دیگر زخمیوں میں افتخار حسین، ساجد ولد ولائیت ،،سدرہ دختر لیاقت علی ساکن سونا ویلی شامل ہیں زخمی ادھر پاک فوج بھارتی کی اس وحشیانہ گولہ باری کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں ادھر گزشتہ شام شہید ہونے والے ظفر اقبال جو محکمہ ڈاک میں ملازم تھے کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں نہالہ چاہی میں ادا کر دی گئی ہے
 

..