مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوجی کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوجی کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید


 سری نگر(قدرت روزنامہ)  مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پرمزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا. کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے مچھل کا محاصرہ کرلیا اورسرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا.

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اوربھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا. واضح رہے کہ 2016 میں حریت پسند نوجوان برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جدو جہد آزادی کی نئی لہر بیدار ہوئی ہے جسے کچلنے کے لیے بھارتی فوج نے بربریت کا ہولناک سلسلہ شروع کررکھا ہے صرف گزشتہ ماہ 31 افراد کو سرچ آپریشن کے نام پر جب کہ 3 کو دوران حراست شہید کیا جاچکا ہے.

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :