مظفرآ باد: لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے شہریوں کے معاوضے میں اضافہ  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مظفرآ باد: لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے شہریوں کے معاوضے میں اضافہ 


متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا مطالبہ ،ایکشن کمیٹی کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی جانب کفن پوش مارچ اور دھرنے کا اعلان کردیا 
مظفرآ باد(آن لائن)راولاکوٹ لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے شہریوں کے معاوضے میں اضافہ جبکہ متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا مطالبہ ،ایکشن کمیٹی کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی جانب کفن پوش مارچ اور دھرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جو عوامی مہم کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائیگا.تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ عوام کی جانب سے قائم کردہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ گزشتہ عرصے سے بٹل ، منڈھول ، تتری نوٹ ، درہ شیر خان ، در مثال اور مدار پور کے علاقوں میں بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل گولہ باری اور فائرنگ کی جارہی ہے جس سے اب تک درجنوں شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے معاوضے کی رقم جو اعلان کی گئی ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول پر متاثرین کیلئے کوئی محفوظ مقام تعمیر ہے ، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں نہ تو ایمبولینسز کی فراہمی کی گئی ہے اور نہ ہی اُس پر عملدرآمد کیا گیا ہے . اُنہوں نے کہا کہ حلقہ ایک راولاکوٹ یونین کونسل کا عباس پو رسے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن بھی فوری طور پر منسوخ کیا جائے ،جاں بحق افراد کے معاوضے میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام عوام لائن آف کنٹرول کی جانب احتجاجی لانگ مارچ اور دھرنا دینے کا اعلان کرچکی ہے ، رابطہ مہم کے بعد یہ مارچ شروع ہوگی دوسری جانب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور دھرنے کو روکنے کیلئے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا
 

..