عالمی برادری اوراقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں :سید علی گیلانی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عالمی برادری اوراقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں :سید علی گیلانی


سرینگر(قدرت روزنامہ)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ کشمیر کے اطراف واکناف میں جاری بھارتی مظالم رکوانے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں. کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے

. انہوں نے واضح کیاکہ جموں کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے.انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کا معاملہ خود 1948 ؁ء میں اقوامِ متحدہ میں لے گیا تھاجہاں بحث وتمحیص کے بعد یہ طے پایا کہ کشمیریوں کو ایک آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کا موقع دیا جائے گا

اور اس حوالے سے18؍قراردادیں بھی پاس کی گئیں جن پر بھارت نے بھی نہ صرف دستخط کئے بلکہ یہ اعلان بھی کیا کہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کو حقِ خودارادیت کا موقع فراہم کیا جائے گا.

..