حصول آزادی تک پوری قوت سے جدوجہد جاری رہے گی۔ صلاح الدین 
Can't connect right now! retry

حصول آزادی تک پوری قوت سے جدوجہد جاری رہے گی۔ صلاح الدین 

صلاح الدین

قابض بھارتی فورسز اور قابض حکمرانوں کو ان شا ء اللہ اس سرزمین سے نکلنا پڑے گا
قوم کے اندر بھی میر جعفر اور میر صادق مختلف ناموں اور شکلوں کی صورت میں موجود ہیں
مظفر آباد(کے پی آئی)حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ مجاہدین کشمیر اور حریت پسند کشمیری عوام نے یہ تہیہ کیا ہے کہ حصول آزادی تک پوری قوت سے جدوجہد جاری رہے گی.قابض فورسز اور قابض حکمرانوں کو ان شا ء اللہ اس سرزمین سے نکلنا پڑے گا .

ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کو نسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا .انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسند عوام ،مجاہدین اور تحریکی قائدین کی جدوجہد کے سامنے اصولی طور پر بھارت کب کایہ جنگ ہار چکا ہے .صرف اور صرف جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح فوج کے بل بوتے پر وہ اس خطے پر قابض ہے .تاہم دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے بل پر زیادہ دیر تک آزادی کی تحریکوں کو نہ ماضی میں دبایا جاسکا اور نہ ان شا ء اللہ اب دبایا جاسکتا ہے .سید صلاح الدین نے کمانڈر عمرخالد، زاہد احمد میر،گناؤ پورہ،آصف احمدکا ٹھو ہالن ،عرفان عبد اللہ گنائی ہف شوپیاں کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جوانیاں اسلام اور آزادی کشمیر کیلئے لٹادیں ،ان شا ء اللہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی.کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کشمیر کیلئے میدان عمل میں کھڑا ہے اس بات کا اعتراف کرنا بھی ضروری ہے کہ ہماری قوم کے اندر بھی میر جعفر اور میر صادق مختلف ناموں اور شکلوں کی صورت میں موجود ہیں ،لیکن ان کا حشر بھی وہی ہوگا جو میر جعفر اور میر صادق کا ہوا .حزب سربراہ نے بھارتی فورسز اور ان کے زرخرید ایجنٹوں کی طرف سے خواتین پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مودی محبوبہ اتحاد کو پچھتاوے اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا.اجلاس سے نائب امیر حزب سیف اللہ خالد نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مجاہدین کشمیر دشمن کے ہر حربے اور سازش کو بے نقاب کرنے اور اسے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں .اجلاس کے آخر پر شہداء کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی.

..