کھوئی رٹہ سیکٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 65 سالہ شخص چل بسا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کھوئی رٹہ سیکٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 65 سالہ شخص چل بسا


نماز جناز ججوٹ بہادر میں ادا کی گئی سیاسی و سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
کھوئی رٹہ سیکٹر(کے پی آئی)کھوئی رٹہ سیکٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 65 سالہ شخص چل بسا نماز جناز ججوٹ بہادر میں ادا کی گئی سیاسی و سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت تفصیلا ت کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر میں پندرہ روز قبل بھارتی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا محمد اقبال ولدمیر عالم عمر 65 سال قوم جاٹ ساکن ججوٹ بہادر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا محمد اقبال گزشتہ پندرہ روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھا نماز جنازہ ججوٹ بہادر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرا د نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان سپر د خاک کر دیا گیا یادر ہے کہ محمد اقبال کھیتوں میں مکئی کی فضل کاٹ رہا تھا کہ بھارتی فوج نے اچانک سول آبادی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے محمد اقبال شدید زخمی ہو گیا تھا بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں کئی معصوم اور نہتے کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں .

.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

.

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :