بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں وٹس ایپ کالنگ پر پابندی کا امکان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں وٹس ایپ کالنگ پر پابندی کا امکان


سرینگر (قدرت روزنامہ) جموں وکشمیر میں کشیدہ حالا ت کے پیش نظر شوشل میڈیا کی وٹس اپ کالنگ سہولت کو بند کرنے کے امکانات پر بھارتی سرکار کی طرف سے غورشروع کردیا گیا .  سرینگر میڈیا کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جنگجو وادی میں بیٹھ کر اس سہولت کے ذریعہ سرحد پار رابطہ میں رہتے ہیں، یہ معاملہ ایک میٹنگ کے دوران اٹھایا گیا جس کی صدارت ہوم سکریٹر راجیو گوبیا کر رہے تھے اور یہ میٹنگ2016میں جموں کے نگروٹہ علاقے میں ہوئے آرمی کیمپ پر حملے کے پیش نظر رکھی گئی تھی جس میں یہ معاملہ زیر بحث رہا .

ضرور پڑھیں: چوہدری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب لیکن حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کی ایوان سے ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا، یہ تو آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ۔۔۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نگروٹہ حملہ میں ملوث گرفتار جنگجو نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ وٹس ایپ کال کے ذریعے سرحد پار سے ہدایت لے رہے تھے . میٹنگ کے دوران افسران نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹس سے اس تمام مواد کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جس سے امن وقانون کو نقصان پہنچنے کے علاوہ سماج میں زہر پھیلایا جا رہا ہے . سیکورٹی ایجنسیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے فون کال کرنے سے انکے مسائل میں اضافہ ہوا ہے،جس کو سہولیات فرہم کرنے والوں کی طرف سے آخر تا آخر خفیہ رکھنے کی وجہ سے،وہ انکا پتہ لگانے میں ناکام ہو رہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: آصف زرداری کی مجبوریوں کا احساس ہے اس لیے گلہ نہیں کریں گے‘سعد رفیق