ترال میں نوجوان کو گولی مار دی گئی، دو مجاہدین کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال، معمولات زندگی مفلوج  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ترال میں نوجوان کو گولی مار دی گئی، دو مجاہدین کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال، معمولات زندگی مفلوج 


اترسو میں بارودی شل پھٹا،2کم عمر لڑکے زخمی، مجاہدین کی ہلاکتوں پر ترال اور حاجن علاقوں میں ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ بھی معطل
ترال/ڈورو/بانڈی پورہ(یوا ین پی)ترال میں نا معلوم مسلح افرادنے ایک مقامی نوجوان کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا جسکی حالت نازک قرار دی جارہی ہے،جبکہ زیر حراست مجاہدکی ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی قصبے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح مفلوج رہی.ترال میں نا معلوم مسلح افراد نے اعجاز احمد شاہ ولدمرحوم علی محمد شاہ ساکن ترال پائین پر گول مسجد کے نزدیک گولی چلا کر اسے بری طرح زخمی کر دیا . اسے ابتدائی علاج معالجے کے لئے ترال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سرینگر منتقل کیا گیا . معلوم ہوا ہے کہ ا عجاز احمد پتھراؤ کے الزام میں بند تھا اور اسے حال ہی میں رہا کیا گیا ہے.اس سے قبل بھی اعجاز احمد نے کافی وقت جیلوں اور تھانوں میں گزارا ہے. تاہم فوری طور معلوم نہیں ہو سکا کہ اعجاز کو کس جرم کی پاداش میں گولی مار دی گئی ہے .ادھرزیر حراست مجاہدکی ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی قصبے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح مفلوج رہی . قصبے میں تمام طرح کے کار باری ادارے مکمل بند رہے . آری پل اور ترال تحصیلوں میں تمام کارو باری اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپوٹ غائب رہنے کی وجہ سے دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی .ادھرشمالی قصبہ حاجن میں لشکر کے مجاہد کی ہلاکت کے دوسرے روز بھی علاقے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی معطل ہوکر رہ گئی. اس دوران پولیس نے مجاہد کی قبر کو منہدم کرنے کی خبر کو سراسر شر انگیز قرار دیاہے. علاقے میں تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ معطل رہا. اس دوران قصبہ میں دوسر ے روز بھی انٹرنیٹ سہولیات بندرہیں کیونکہ کل صبح یہاں ایک مجاہدکی قبرمنہدم کرنے کی افواہ گشت کرنے لگی تھی. پولیس نے مجاہدکی قبر منہدم کرنے کی افواہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہ کی طرف دھیان نہ دیں.دریں اثنا اترسو شانگس میں فوج کی بلاسٹنگ جگہ پر دو کم عمر لڑکے باردوی شے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہوئے.بتایا جاتا ہے کہ اترسو شانگس میں پنچایت محلہ رکھ براہ کے نزدک بلاسٹنگ جگہ پر دو لڑکے14سالہ لیاقت خان ولد امجد خان اور 12سالہ اشفاق خان ولد عارف خان کسی بارودی شے سے کھیل رہے تھے جس کے دوران دھماکہ ہوا اور وہ دونوں زخمی ہوئے. انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت مستحکم ہے.
 

..