نئی دہلی کی عدالت نے پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیری نوجوانوں کی تصاویر ویب سائیٹ پر جاری کرنے کے جرم میں گرفتار کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نئی دہلی کی عدالت نے پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیری نوجوانوں کی تصاویر ویب سائیٹ پر جاری کرنے کے جرم میں گرفتار کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا


نئی دہلی (ڈیلی قدرت) نئی دلی کی ایک عدالت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیری نوجوانوں کی تصاویر ویب سائیٹ پر جاری کرنے کے جرم میں گرفتار کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانت منظور کر لی.کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سیشنز جج ترن شیراوت نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کی منظوری دیتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی. این آئی اے نے 5ستمبر کو سرینگرسے کامران یوسف کو گرفتار کیاتھا.این آئی اے نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ بعض گواہان نے تصدیق کی ہے کہ کامران یوسف کوبھارت مخالف نعرے لگاتے اور پتھراؤ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے. تاہم کامران یوسف کے وکیل نے ان کی بے گناہی ثابت کر دی. دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جج نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کاحکم جاری کیا.
 

..

مزید خبریں :