حریت قائدین کی اننت ناگ سانحے میں 3 عسکریت پسندوں کی شہادت کی شدید مذمت - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حریت قائدین کی اننت ناگ سانحے میں 3 عسکریت پسندوں کی شہادت کی شدید مذمت


شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ، سید علی گیلانی
مسئلہ کشمیر پورے خطے میں قتل و غارتگری اور انسانی جان و مال کی تباہی و بربادی کا سبب بنا ہوا ہے ، میرواعظ 
بھارت کشمیر کو نو آبادی تصور کرتا ہے ، یاسین ملک 
سرینگر(آن لائن) حریت قائدین نے اننت ناگ کے خونین معرکے میں شہید ہوئے تین عسکریت پسندوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا بھارت کشمیر کو نو آبادی تصور کرتا ہے اپنے مشترکہ بیان میں حریت قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ اور یاسین ملک نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہو رہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جو مسئلہ کشمیر کو اس کے جمہوری اور تاریخی پس منظر کی روشنی میں حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف اپنی فوجی طاقت سے حل کرنا چاہتے ہین . قائدین نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہر گز ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھی سانحہ شوپیاں سے ہی غمزدہ ہیں کہ ایسے میں تین اور نوجوانوں کی شہادت کا المیہ کشمیری عوام کے لئے انتہائی المناک تکلیف دہ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کی دہائیوں سے مسئلہ کشمیر اس پورے خطے میں قتل و غارت گری اور انسانی جان و مال کی تباہی اور بربادی کا سبب بنا ہوا ہے اور یہ مسئلہ پورے خطہ میں ایک فلش پوائنٹ بنا ہوا ہے لہذا جب تک اس مسئلہ کو اس کے تاریخی پس منظر میں حق خودارادیت کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں یا پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل نہیں کیا جاتا سیاسی غیر یقینیت اور عدم استحکام کی فضا برابر قائم رہے گی اور اس مسئلہ کے حل میں تاخیری حربے مستقبل میں بھی مزید قتل و غارت کا موجب بنتے رہیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر کو اپنی نو آبادی تصور کرتا ہے اور اسی سوچ کی بنیاد پر ہر روز ہمارے نو نہالوں کے کٹھے پھٹے لاشے سونپ کر جموں و کشمیر پر اپنے ناجائز تسلط کو دوام بخشنے کی کاوشوں میں مصروف ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکمرانوں اور ان کے کشمیری گماشوں نے پہلے ہر قسم کی سیاسی اور پرامن مکانیت کو مسدود کر کے انہیں پشت دیوار کیا اور اب انہیں تہہ و تیغ کرنے کے لئے اپنی لاکھوں فوجیوں اور وردی پوش دہشتگردوں کا استعمال کر رہا ہے . 
 

..