مظفرآباد میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مظفرآباد میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع


مظفرآباد(ڈیلی قدرت) دارالحکومت مظفرآباد میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع ٗ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے کم نہ ہوسکا جس سے کاروباری نظام بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ، حکومتِ آزادکشمیر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لولی پاپ کی پالیسی پر گامزن ہے ،عوامی موقف.تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کا دارلحکومت مظفرآباد بجلی کی طویل ترین لو ڈ شیدنگ !دورانیہ 18گھنٹے سے بڑھ گیا ! دوسری جانب کاروباری نظام بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا عوام کا کہنا ہے کہ حکومتِ آزادکشمیر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے عوام کو لولی پاپ دے رہی ہے ، عوام کی پریشانی سے کوئی سروکار نہیں . اُنہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم ختم ہوتے ہی پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جائیگا جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی.
 

..