یہ خاتون مقبوضہ کشمیر میں اس بالٹی میں پیسے کیوں ڈال رہی ہے اور یہ پیسے کس کام کیلئے جمع کیے جارہے ہیں ؟تفصیلات جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا
Can't connect right now! retry

یہ خاتون مقبوضہ کشمیر میں اس بالٹی میں پیسے کیوں ڈال رہی ہے اور یہ پیسے کس کام کیلئے جمع کیے جارہے ہیں ؟تفصیلات جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ26جنوری2018) سری نگر  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے ساری دنیا واقف ہے، کرفیو ، گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کی بے حرمتی اور جعلی پولیس مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کرنا بھارت کا معمول بن چکا ہے، تاہم بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو آج تک سرد نہیں کرسکی، کشمیر ہر ظلم کے بعد زیادہ قوت کے ساتھ اپنی جدوجہد شروع کر دیتے ہیں، گذشتہ دنوں ایک نوجوان کو جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا جبکہ اس کا گھر بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا مگر کشمیریوں نے اس نوجوان کے اہل خانہ کے لئے شاندار کام کرکے ساری قوم کے دل جیت لیے .

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بھارتی فوج نے ایک گھر پر اچانک دھاوا بول دیا ا ور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی ، اس گھر میں سمیر وانی نامی نوجوان موجود تھا.

بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ کے باعث نوجوان شہید ہوگیا جبکہ گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا. اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شہید کی نماز جنازہ ادا کی جبکہ گھر کی دوبارہ تعمیر کے لئے جوق در جوق مالی امداد بھی کی. شہریوں کی جانب سے چند گھنٹوں ہی میں مکان کی تعمیر کے لئے پیسے جمع کرلیے گئے جبکہ مالک مکان نے اپنے گھر کی تعمیر کا آغاز بھی کردیا ہے.

..