آئندہ انتخابات میں کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑونگی ،ْ عائشہ گلا لئی کااعلان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آئندہ انتخابات میں کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑونگی ،ْ عائشہ گلا لئی کااعلان


نوشہرہ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف گلالئی گروپ کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران نیازی گروپ نے تبدیلی لانے کی بات کی لیکن میں اس ملک میں انقلاب برپا کروں گی ،ْ آئندہ انتخابات کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑوں گی . ان خیالات کااظہار عائشہ گلالئی نے نوشہرہ کے سماجی شخصیت خان پرویز خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکن بھی موجود تھے عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی جو چاہتے تھے وہ تبدیلی صوبے میں نہ لاسکے

الٹا کے پی کے میں کرپشن کو فروغ ملا اور جس کی واضح ثبوت سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ممبران بیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے ان اراکین کے ووٹ کی خرید وفروخت قابل مذمت اور قابل مذمت ہے ہم سینٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی ضمیر فروشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کیونکہ قوم نے ان کو ضمیر فروشی کیلئے ووٹ نہیںدیا بلکہ اپنی خدمت کیلئے ووٹ دیاتھا انہوں نے کہا کہ آئندہ والے الیکشن میں میری پارٹی ہر حلقے میں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ عوام نے تبدیلی کے نام پر عمران نیازی کو ووٹ دیا لیکن انہوں نے اپنے منشور کو پس پشت ڈال کر سرمایہ داروں کو قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ میں بھی ٹکٹ دئیے جبکہ نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کردیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کرپشن کے بادشاہ ہے جن کی سرپرستی عمران نیازی کررہے ہیں

انہوں نے کہاکہ اگر مجھے عوام نے کامیاب کیا تو پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کرپشن کو بے نقاب کرکے ان کا حقیقی معنوں میں محاسبہ کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینٹ کے انتخابات میں جاگیرداروں کو ٹکٹ اس لئے دئیے تاکہ وہ ممبران کی منڈی لگاکر ان کو خرید سکے انہوں نے کہاکہ کراچی اور جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کیلئے قومی اسمبلی کی الیکشن لڑوں گی کیونکہ کراچی اور جنوبی پنجاب پر صرف سیاست ہوئی ہے لیکن عوام کی کوئی خدمت نہیں ہوسکی ہے.

..

مزید خبریں :