پی ٹی آئی کے اہم رہنما جعفر خٹک پیپلزپارٹی میں شامل - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی ٹی آئی کے اہم رہنما جعفر خٹک پیپلزپارٹی میں شامل


نوشہرہ(قدرت روزنامہ) نوشہرہ سے پاکستان تحرک انصاف کے رہنما جعفر خٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، انہوں نے اس بات کا اعلان آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا. پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما پارٹی کا ساتھ چھوڑ گئے، جعفر خٹک نے سابق صدر آصف علی زرداری نے ان سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا.

اس موقع پر نیئر بخاری،ہمایوں خان، فیصل کنڈی، سینیٹر سردار علی خان اور رحیم داد بھی موجودتھے.خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدری بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں. انہوں نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی.

..

مزید خبریں :

سروے