پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے اپنی ہی پارٹی کے ایک انتخابی امیدوارپر انتہائی شرمناک الزام لگادیا، ہنگامہ کھڑا ہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے اپنی ہی پارٹی کے ایک انتخابی امیدوارپر انتہائی شرمناک الزام لگادیا، ہنگامہ کھڑا ہوگیا


پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے اپنی ہی پارٹی کے ایک انتخابی امیدوارپرڈرگ ڈیلرز کے ساتھ وابستگی کا سنگین الزام عائد کردیا. ہم نیوز کے مطابق فضل الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور کے حلقہ پی کے – 79 پر پاکستان تحریک انصاف نے منشیات کا کاروبار کرنے والے شخص کو انتخابی ٹکٹ دیا ہے.

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فضل الہٰی نے کہا کہ وہ جلد ہی تمام ثبوت پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے رکھیں گے.پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی کے اندراورباہر دونوں اطراف سے تنقید ہورہی ہے. چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسی تنقید کو دیکھ کر پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظات اور شکایات سے انہیں آگاہ کریں جس کا وہ بذات خود جائزہ لے کر ازالہ کریں گے.پشاور ہی سے اچھی خبریہ سامنے آئی ہے کہ پہلی بار اقلیتی برادری سے تعلق والے ایک سکھ رہنما نے بھی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں. اس انتخابی امیدوار کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقلیتوں کو درپیش مسائل حل کرانا چاہتے ہیں. خیبرپختونخوا کے دارالحکوت پشاور سے آئندہ عام انتخابات میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 297 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں.پشاور سے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی پانچ اورصوبائی اسمبلی کی 14 نشستوں پر مقابلہ ہوگا.

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :