عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا


پشاور (قدرت روزنامہ) 2018 کے عام انتخابات کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا .  اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اپنے آبائی حلقے این اے 24 چارسدہ سے انتخابات لڑیں گے .

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

اسفندیار ولی خان کے بیٹے ایمل ولی خان کو بھی چارسدہ سے ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا .  ادھر ایمل ولی خان پی کے 58 چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار ہونگے

. پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلٰی امیر حیدر خان ہوتی قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں کا انتخاب لڑیں گے .  امیر حیدر بھی اپنے آبائی حلقے این اے 21 مردان اور پی کے 53 مردان سے امیدوار ہونگے. اے این پی کے سینیئر نائب صدر غلام بلور این اے 31 پشاور سے، میاں افتخار حسین پی کی 65 نوشہرہ جبکہ سردار حسین بابک پی کے 22 بونیر سے انتخابات میں حصہ لیں گے .

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :