پبی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی،2 افراد زخمی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پبی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی،2 افراد زخمی


نوشہرہ(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے. تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو پبی ریلوے سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے.

ضرور پڑھیں: امن ،ترقی وخوشحالی ،آئین وقانون کے احترام سے مشروط

 

ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں. ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرین کی بوگیوں کو واپس ٹریک پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے. ٹرین کو حادثہ پیش آنے کے باعث ٹریک بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: چینی فوج بھارت میں داخل اور۔۔۔ بڑی خبر آگئی

مزید خبریں :