خیبر پختونخوا پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت قرار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خیبر پختونخوا پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت قرار


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت قرار دے دی گئی.ماہرین معاشیات نے 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے والے خیبر پختونخواہ کو ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت قرار دے دیا.

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں پہلے دن سے ہی اپنی کارکردگی کو لے کر بلندو بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب ماہرین معاشیات بھی تحریک انصاف اور عمران خان کے موقف کی حمایت کرنے لگے. ماہرین معاشیات نے 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے والے خیبر پختونخواہ کو ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت قرار دے دیا.ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ کا کہنا تھا یہ حیران کن ہے کہ خیبر پختونخواہ نے معاشی ترقی کے حوالے سے پنجاب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے .انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی معیشت 5.1فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی جو کہ قومی شرح ترقی سے بھی زیادہ ہے.خیبر پختونخواہ کا اس قدر تیزی سے ترقی کرنا خوش آئند اور عمران خان کےدعووں کی تصدیق ہے.

..

مزید خبریں :

سروے