نیب نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نیب نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا. نیب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزم کرپشن ریفرنسز میں ملوث ہیں اور ان کیخلاف مقدمات کا ٹرائل اختتام کے قریب ہے اور ملزموں کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے.

ضرور پڑھیں: نومنتخب وزیرا عظم عمران خان کل صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے

نیب نے خط میں سفارش کی ہے کہ اگر ملزم بیرون ملک چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے

،اس لئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں. واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر رکھی ہے جس میں 2 ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: تبدیلی آ گئی ۔۔۔ ڈیسکون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق داؤد کابینہ میں شامل ہونے کے لیے اپنی ہی کمپنی سے مستعفی

مزید خبریں :