لاہور کے چڑیا گھر میں فیملی کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

لاہور کے چڑیا گھر میں فیملی کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا


لاہور  (قدرت روزنامہ) چڑیا گھر میں تفریح کے لئے فیملی کے بغیر آنے والوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جس کے تحت اب اکیلے یا دوستوں کے ساتھ آنے والے مرد حضرات کو چڑیا گھرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف فیملیز کو چڑیا گھر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، اس کے علاوہ چڑیا گھر کے سامنے سے پارکنگ ختم کردی گئی ہے جب کہ سیکیورٹی انتظامات بھی پہلے سے مزید سخت کردیئے گئے ہیں. چڑیا گھرانتظامیہ کے اقدام سے جہاں فیملی کے بغیر آنے والے پریشان اور مایوس ہیں وہیں ایسی فیملیزخوش ہیں جن کے ساتھ جوان لڑکیاں تفریح کے لئے آتی ہیں، ان کا کہنا ہےکہ اب وہ لوگ آزادی سے یہاںگھوم پھرسکتے ہیں، نہ تو کوئی انہیں گھور کر دیکھے گا اور نہ کسی کے نازیبا الفاظ سننا پڑیں گے.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن سکھیرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فیملیز کی طرف سے آنے والی شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے، یہ پابندی مستقل نہیں ہے چند دن بعد تمام شہریوں کو چڑیا گھرمیں داخلے کی اجازت ہوگی، اس پابندی کی ایک وجہ کچھ سیکیورٹی وجوہات بھی ہیں تاہم ان کو اجاگر کرنا مناسب نہیں ہے، اس پابندی سے چڑیا گھر کی آمدن پر فرق پڑے گا لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ فیملیز بہت خوش ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :