عاصمہ رانی قتل کیس،گرفتار ملزم کا مجاہد آفریدی کو ملک سے فرار کرانے کا اعتراف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عاصمہ رانی قتل کیس،گرفتار ملزم کا مجاہد آفریدی کو ملک سے فرار کرانے کا اعتراف


مردان(قدرت روزنامہ04فروری2018) عاصمہ رانی قتل کیس میں گرفتار شاہ زیب نے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو ملک سے فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا .پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہ زیب نے اصل ملزم مجاہد کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم شاہ زیب کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا پستول، موٹرسائیکل اورکاربرآمد کرلی گئی.

مرکزی ملزم مجاہد نے واردات کے بعد پستول دوست شاہ زیب کو دے دیا تھا، واردات کے بعد وہ بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرارہوگیاتھا جبکہ ایف آئی اے ملزم کا ریڈوارنٹ جاری کرچکی ہے.واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے شہرکوہاٹ میں قتل ہونے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے کیس میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کے قریبی ساتھی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا.

..

مزید خبریں :

سروے