نوا زشریف امریکی وزیرخارجہ کے پائوں پڑ گئے – Daily Qudrat

نوا زشریف امریکی وزیرخارجہ کے پائوں پڑ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ07-دسمبر-2017)اگلے کچھ گھنٹوں میں دو بڑے سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کی امریکہ سے تفصیلات آنے والی ہیں تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ امریکہ کے وزیر دفاع نے پاکستان کے دورے سے واپس جا امریکی وزارت خارجہ کو جو نوٹ بھجوایا ہے.اس کے مطابق پاکستان میں آئندہ ماہ نئی حکومت آنے والی ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام یہ نوٹ کر لیں کہ اگلے چند گھنٹوں یا چند دنوں میں پاکستان کے دو بڑے سیاستدانوں کے بنک اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات سامنے آنے والی ہیں.یہ دونوں سیاستدان حکومتوں میں بھی رہے ہیں ان کے بنک اکاؤنٹس سوئٹزرلینڈ یا یورپ میں ہیں، اور ان میں بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوتی رہی ہے، امریکہ ان اکاؤنٹس کو ایکسپوز کرنے لگا ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر دفاع جب پاکستان آئے تھے تو میاں نواز شریف نے ان سے درخواست کی تھی

کہ میری جان چھڑوا دیں. واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا پیر کے روز پاکستان آمد سے قبل پاکستان کے حوالے سے بیان دیا.جیمز میٹس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں خطے میں قیام امن اور پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہیں.ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے.دوسری جانب پاکستانی حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی معاونت نہیں کرتا.پاکستانی حکام کا مزید کہنا ہیں کہ توقع ہے کہ امریکہ کی پالیسیوں سے بھی ایسے ہی ایکشن کا اظہار ہو گا.

..

ڈیلی قدرت کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں



قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

To Top