” جب لودھراں کا نتیجہ واضح ہوا تو عمران خان تقریر کررہے تھے، میں نے ان کے کان میں جا کر اطلاع دی تو کہنے لگے ۔۔۔“لودھراں انتخاب کا نتیجہ جانتے ہی عمران خان نے کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

” جب لودھراں کا نتیجہ واضح ہوا تو عمران خان تقریر کررہے تھے، میں نے ان کے کان میں جا کر اطلاع دی تو کہنے لگے ۔۔۔“لودھراں انتخاب کا نتیجہ جانتے ہی عمران خان نے کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی فیاض محمود کا کہنا ہے کہ جس وقت این اے 154 کے الیکشن کا نتیجہ واضح ہوا تو عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقریب سے خطاب میں اپنی حکومت کی کامیابیاں گنوا رہے تھے، میں نے ان کے کان میں جا کر اطلاع دی تو عمران خان حیرانی کے عالم میں کہنے لگے ” اچھا“. اپنے ایک بلاگ میں فیاض محمود نے لکھا کہ ’ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقریب سے خطاب میں کپتان اپنی حکومت کی کامیابیاں گنوا رہے تھے.

ایسے میں ایک دوست نے مجھے فون پر بتایا کپتان لودھراں سے شکست کھا گیا. ایک پل کے لیے مجھے بھی یقین نہیں آیا کہ امیر ترین شخص کا فرزند علی ترین کیسے ہار سکتا ہے، کیونکہ وہاں پر تو جہانگیر ترین بہت مضبوط ہیں. ایسا کیونکر ممکن ہوسکتا ہے اور وہ بھی اس وقت جب اس حلقے میں ن لیگ کے آپس میں اختلافات کی بھی خبریں گرم تھیں. امیدوار کا انتخاب بھی مشکل سے آخری وقت میں کیا گیا،

ذہن میں سوالات کی لمبی فہرست گھوم رہی تھی کہ تقریب ختم ہوگئی‘. فیاض محمود کا کہنا ہے کہ جب انہیں پی ٹی آئی کی شکست کی خبر ملی تووہ عمران خان کے پاس جا پہنچے اور ان سے این اے 154 کی ڈوبتی نیا سے متعلق پوچھا تو ایک پل خان صاحب کو بھی یقین نہ آیا. سوال دہرایا پھر حیرانی کے عالم میں اتنا ہی بولے ”اچھا“ . میں نے اپ سیٹ کے اسباب پوچھے تو کہا ”مکمل نتائج آنے دو“ اور وہاں سے چلے گئے.

..

مزید خبریں :

سروے