” یہ بات واضح ہوگئی کہ لودھراں انتخاب۔۔۔“ ن لیگ میں شامل ہونے والے مشاہد حسین بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کو ہلا کر رکھ دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

” یہ بات واضح ہوگئی کہ لودھراں انتخاب۔۔۔“ ن لیگ میں شامل ہونے والے مشاہد حسین بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کو ہلا کر رکھ دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ لودھراں میں ن لیگ کی کامیابی کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے. لودھراں کے حلقے این اے 154 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کے بعد ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ”بازی پلٹ گئی ، 17 جنوری کو لاہور میں ناپاک اتحاد کا شیرازہ بکھرا ، 4 فروری کو پشاور کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوئی، اور پھر لودھراں میں سب سے بڑا سیاسی اپ سیٹ ہوا.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

مسلم لیگ ن نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی،

یہ میاں صاحب کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے اب معلق پارلیمان کو الوداع کرنے کا وقت آگیا ہے“. مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ خواہ وسطی پنجاب (لاہور ) ہو، چکوال (شمالی پنجاب) ، پشاور (خیبر پختونخوا) یا پھر لودھراں (جنوبی پنجاب ) ہر جگہ پر لوگ بولے اور خوب کھل کر بولے اور معاملات واضح کردیے اور اپنا فیصلہ سنادیا . جنوبی پنجاب کا سرائیکی بیلٹ جو کہ مسلم لیگ ن کی مخالف سیاسی قوتوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے وہاں پر 2015 میں 40 ہزار ووٹوں سے جیتنے والوں کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا.

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :