اپنے آئندہ پلان کے لئے مجھے 350 نوجوان درکارہیں جنہیں پی پی 30 ضمنی الیکشن کے لئے تیاری کراؤں گا: عمران خان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اپنے آئندہ پلان کے لئے مجھے 350 نوجوان درکارہیں جنہیں پی پی 30 ضمنی الیکشن کے لئے تیاری کراؤں گا: عمران خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں میں شکست کے بعدسوچ لیاکہ اب آگے کیاکرناہے؟ اپنے آئندہ پلان کے لئے مجھے 350 نوجوان درکارہیں جنہیں میں پی پی 30 ضمنی الیکشن کیلئے تیاری کراؤں گا. تفصیلات کے مطا بق عمران خان کاورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جو ہارسے ڈرجاتاہے وہ نواز شریف بن جاتاہے، جتنی بارمیں ہارا ہوں،پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا اورجو ہارکرخودنہیں سنبھال سکتااسے جیتنانہیں آتا،ایک بچے نے پہلی بارالیکشن لڑااور 91 ہزار ووٹ لے لئے جبکہ میں سوچ رہاتھاکہ کیاہم کسی اورملک میں الیکشن ہارے ہیں؟ لودھراں الیکشن کی شکست پرکارکنوں نے روناشروع کردیا.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

انہوں نے کہاکہ لیڈرکیلئے ضروری ہے

کہ وہ اپنے خوف پرقابوپائے اور جھوٹاانسان کبھی لیڈرنہیں بن سکتا. میرٹ نہ ہوتوبلاول بھٹوبھی پارٹی کے سربراہ بن جاتے ہیں، جہاں میرٹ نہ ہووہاں نوازشریف کی جگہ مریم یاحمزہ آجاتے ہیں،ایسا نہیں ہوتاکہ باپ لیڈرہوتوبیٹایابیٹی بھی لیڈربن جائے.

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :