پہلے اپنے فوجی کیمپ سے دہشت گردوں کو تو نکالوپھر ۔۔۔! پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کیمپ پر حملے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کا تگڑا جواب دیدیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پہلے اپنے فوجی کیمپ سے دہشت گردوں کو تو نکالوپھر ۔۔۔! پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کیمپ پر حملے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کا تگڑا جواب دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کیمپ پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی اب بھارت کامعمول بن چکا ہےجو انتہائی افسوسناک ہے، بھارت کا دھمکی آمیز لہجہ پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید نقصان پہنچائے گا،پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے.بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ ریمارکس سے متعلق منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا معمول بن چکا ہے ،بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت الزام تراشی افسوسناک ہے.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

انہوں نے کہا کہ بھارت کے دھمکی آمیز لہجے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا

بلکہ ایل او سی پر مسلسل سیز فائر خلاف ورزیوں کی وجہ سے پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید نقصان پہنچائے گا.انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے.ترجمان نے کہا کہ بھارتی الزامات قبل از وقت اور نامناسب ہیں ،بالخصوص بھارت خود تسلیم کرتا ہے کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں.ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بارہا دیکھ چکے ہیں کہ بھارت خود ہی منصف اور جلاد کا کردار ادا کرتا ہے.ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :