”آپ کی جماعت کے اندر ایک شخص مسلسل تضحیک آمیز بیان اور دھمکیاں دے رہاہے آپ اس کے خلاف کوئی کارروائی کر رہے ہیں ؟“صحافی کے سوال پر نوازشریف کا انتہائی حیران کن ’جواب‘ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”آپ کی جماعت کے اندر ایک شخص مسلسل تضحیک آمیز بیان اور دھمکیاں دے رہاہے آپ اس کے خلاف کوئی کارروائی کر رہے ہیں ؟“صحافی کے سوال پر نوازشریف کا انتہائی حیران کن ’جواب‘


اسلا م آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 154 میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اسے ماہرین بڑی جیت قرار دے رہے ہیں اور اس پر نوازشریف بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں تاہم صحافی نے نوازشریف سے چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا تو سابق وزیراعظم قہقہ لگا کر ہنسے اور مسکراتے رہے . تفصیلات کے مطابق نوازشریف میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران نجی ٹی وی کے صحافی نے چوہدری نثار کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ ” آپ کی جماعت کے ایک رہنما ہیں جو کہ راولپنڈی سے مسلسل تضحیک آمیز بیان دے رہے ہیں

اور مریم نواز کے بارے میں بھی اور پارٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ شائد کوئی ڈان لیکس بھی لے کر آئیں گے ،کیا ان کے خلاف پارٹی لیول پر کوئی کارروائی کی جارہی ہے “. صحافی نے یہ سوال کیا تو پیچھے سے ایک آواز کہ ’کھل کر بتائیں ‘تاہم نوازشریف یہ سوال سن کر ’قہقہ ‘لگا کر ہنس پڑے اور مریم نواز بھی اس موقع پر مسکراتی رہیں لیکن انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا.اس پر تجزیہ کرتے ہوئے صحافی اجمل جامی نے کہا کہ ہنسی بھی ایک جواب ہی ہے.

..

مزید خبریں :

سروے