گلگت بلتستان کے کاروباری حضرات کے اہل خانہ چین میں نظر بند ، رکن اسمبلی کے انکشاف نے ایوان میں ہلچل مچا دی
Can't connect right now! retry

گلگت بلتستان کے کاروباری حضرات کے اہل خانہ چین میں نظر بند ، رکن اسمبلی کے انکشاف نے ایوان میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گلگت بلتستان کے کاروباری افراد نے چین کے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں شادیاں کر رکھی ہیں، لیکن سنکیانگ انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے شہریوں سے شادی کرنے والی چینی خواتین اور ان کے بچوں کو نظر بند کر رکھا ہے. گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن جاوید حسین کا بیان ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن جاوید حسین نے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر گفتگو کی.

جاوید حسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اکثر اراکین وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے خوش نہیں. خورشید شاہ نے جاوید حسین کو معاملہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی.ملاقات میں جاوید حسین نے چین میں گلگت بلتستان کے کاروباری افراد کی فیملیز سے چین میں ناروا سلوک کا معاملہ بھی اٹھایا. جاوید حسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے کاروباری افراد نے چین کے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں شادیاں کر رکھی ہیں، لیکن سنکیانگ انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے شہریوں سے شادی کرنے والی چینی خواتین اور ان کے بچوں کو نظر بند کر رکھا ہے.جاوید حسین نے اپوزیشن لیڈر سے معاملہ دفتر خارجہ حکام کے ذریعہ چینی حکومت کے سامنے اٹھانے کی درخواست کی. خورشید شاہ نے معاملہ دفتر خارجہ حکام کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرا دی.خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے تاجروں کے اہل خانہ سے سنکیانگ میں ناروا سلوک کا انکشاف ہوا ہے.(ذ،ع)

..