ملک بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان ہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ملک بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان ہوگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ13-جنوری-2018) وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے. کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن کے مطابق رواں سال بھی ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جذبے سے بنایا جائے گا

اور 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند ر ہیں گے.کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی. اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :