اب فوٹو کاپی کیلئے دکان پر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ فوٹوکاپی خود چل کر آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچے گی، پاکستانی شہری نے شاندار سروس متعارف کروا دی
Can't connect right now! retry

اب فوٹو کاپی کیلئے دکان پر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ فوٹوکاپی خود چل کر آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچے گی، پاکستانی شہری نے شاندار سروس متعارف کروا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13-جنوری-2018)فوٹو کاپی کیلئے دکان پر جانے کی ضرورت نہیں، گھر کی دہلیز پر سہولت حاصل کریں، جی ہاں پاکستان میں شہری نے چنگ چی رکشے کو پرنٹنگ پریس میں بدل دیا. تفصیلات کے مطابق روزگار کیلئے سرگرداں پاکستان کے ایک شہری محمد اویس نے حیرت انگیز عوامی سہولت متعارف کروا دی ہے .

محمد اویس نے چنگ چی رکشے کو ہی پرنٹنگ پریس میں بدل دیا ہے اور اب لوگوں کو فوٹو کاپی یا اپنے کاغذات کی لیمینیشن کیلئے دکان پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ محمد اویس اپنے پرنٹنگ پریس کے ساتھ آپ کے گھر کی دہلیزپر آپ کو میسر ہو گا. محمد اویس نے رکشے کو پرنٹنگ پریس بناتے ہوئے رکشے میں ہی جنریٹر کا بھی بندوبست کر رکھا ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیزپر ہی فوٹو کاپی کی سہولت میسر آسکے. اویس کا کہنا ہے کہ تمام اخراجات نکال کر اس کو یومیہ 5سو سے 7سو روپے کی بچت با آسانی ہو جاتی ہے.

..