ریحام خان کا سانحہ قصور پر بیان سامنے آگیا، حکومت سے چائلڈ رائٹ کمیشن بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا
Can't connect right now! retry

ریحام خان کا سانحہ قصور پر بیان سامنے آگیا، حکومت سے چائلڈ رائٹ کمیشن بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام اباد(قدرت روزنامہ13-جنوری-2018) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چائلڈ رائٹ کمیشن بل کو منظور کیا جائے .  نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریحام خا ن کا کہناتھاکہ قصور جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہمیں لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہو گا ،ابھی تک پاکستان میں بچوں کے ساتھ ہونے والے زینب جیسے ناخوشگوار واقعات کے لیے کوئی بل نہیں بنایا گیا جبکہ چائلڈ رائٹ کمیشن بل ان جیسے واقعات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

اس لیے ہمیں اس بل کو منظور کروانا ہو گا.

جب تک اس طرح کے سنگین جرائم میں ملوث لوگوں کو سخت سزائیں نہیں ملیں گی تب تک یہ جرائم رکنے والے نہیں ہیں ،ہمیں ایک پولیسنگ سسٹم بنانا ہو گا تا کہ ان جیسے واقعات کی معلومات پر بات چیت ہو سکے اور لوگوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو کیسے ان واقعات سے بچانا ہے.

..