خورشید شاہ نے نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان کی تعیناتی کو عوام کی ترقی کے لیے اہم قدم قرار دے دیا
Can't connect right now! retry

خورشید شاہ نے نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان کی تعیناتی کو عوام کی ترقی کے لیے اہم قدم قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13-جنوری-2018)اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی تعیناتی عوام کی ترقی کیلئے اہم قدم ہے.  تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے اپنے بیان میں عبدالقدوس بزنجو کے لیے نیک خواشہات کاا ظہارکیا اورانہیں بلوچستان کا وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عبدالقدوس بزنجو عوام کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے.

اپوزیشن لیڈر کااس موقع پر ن لیگ پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہناتھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کو سیاسی نعروں اور جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، بلوچستان کی عوام اب ن لیگ کے کھوکھلے نعروں کے پیچھے جانے والی نہیں ہے.

..