بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت، نئی دہلی کا شک جلد دور کردیا جائے گا : خواجہ آصف
Can't connect right now! retry

بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت، نئی دہلی کا شک جلد دور کردیا جائے گا : خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13-جنوری-2018) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے،اگربھارت کی یہی خواہش ہے توہمارے عزم کوآزمالے، بھارتی جنرل کا شک انشاءاللہ دور کردیا جائے گا.  بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کی جوہری طاقت کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ، جو کہ ان کے منصب کے شایان شان نہیں ہے.

بھارتی آرمی چیف کابیان جوہری جنگ کودعوت دینے کے مترادف ہے. اگر ان کی یہی خواہش ہے تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے اور انشاءاللہ بھارتی جنرل کا شک دور کردیں گے.  دوسری جانب بھارتی جنرل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کادھمکی آمیزبیان غیرذمہ دارانہ ہے. پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور ہم اپنے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں. جنرل کا بیان بھارت کی پرتشدد سوچ کا عکاس ہے اور اسی متضاد ذہنیت نے پورے بھارت کو جکڑ لیا ہے.

..