آرمی  چیف سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف  کی ملاقات،  جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے،آئی ایس پی آر - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

  آرمی  چیف سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف  کی ملاقات،  جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے،آئی ایس پی آر


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی، معزز مہمان کو جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے. منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور دلچسپی کے

امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی، جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، میجر جنرل رحیم بردی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے.

..

مزید خبریں :