نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے، فواد چوہدری  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

 نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے، فواد چوہدری 


 وہ 1981سے اسٹیبلشمنٹ کی پوجا کر رہے ہیں، کھلونے کی چابی کا جو اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں ، نااہل شخص کو قائداعظم کا وارث قرار دے دیا گیا، ترجمان تحریک انصاف کا  نواز شریف کے خطاب  پر ردعمل 

اسلام آباد  (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے، وہ 1981سے اسٹیبلشمنٹ کی پوجا کر رہے ہیں، کھلونے کی چابی کا جو اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں ، نااہل شخص کو قائداعظم کا وارث قرار دے دیا گیا. منگل کو نواز شریف کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ کھونے کی چابی کا جو اعزاز نواز شریف کے پاس ہے کسی

اور کے پاس نہیں، نواز شریف 1981سے اسٹیبلشمنٹ کی پوجا کر رہے ہیں، ابھی نواز شریف کے زخم تازہ ہیں، ان کے آنسو بنتے ہیں، ہم پاکستان کے مفاد کے آگے جھکے ہیں . انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا نمائندہ آنے سے وفاق مضبوط ہوا ہے، ہم نے بلوچستان کے آزاد پینل کو ووٹ دیا ہے، نااہل شخص کو قائداعظم کا وارث قرار دے دیا گیا ہے،نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے.

..

مزید خبریں :