ملک کو منظم سازش کے تحت بحرانوں سے دوچار کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ‘ محمود خان اچکزئی  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ملک کو منظم سازش کے تحت بحرانوں سے دوچار کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ‘ محمود خان اچکزئی 


کوئٹہ (آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کو منظم سازش کے تحت بحرانوں سے دوچار کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ملک اور آئین خطرے میں ہے جمہوری قوتوں سے اپیل ہے کہ وہ ایک ہوجائیں ہمیں گلی کوچوں کی طرف دھکیلنے پر مجبور کیا جارہاہے پارلیمنٹ میں ہم سے آئین و قانون کا حلف لیا جاتا ہے آئین کیساتھ مذاق کیا جارہاہے آئین کو احترام نہیں دیا جارہاان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ہے اور رضاکارانہ فیڈریشن ہے اس میں تمام اقوام اپنے مرضی سے شامل ہوئے ہیں ہم ایک دوسرے کی زبان کو نہیں سمجھتے زبا ن اور ثقافت سے نابلد ہیں اور ہم اپنے آپ کو پاکستانی سمجھتے ہیں آئین کی تحت ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ہم سے اس لئے حلف لیا جاتا کہ جب آئین خطرے میںہو تو ان کیخلاف بولنا ہوگا سینیٹ ایک مقدس ادارہ ہے اگر اس کے انتخاب میں زر و زور کا استعمال ہوگا ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی اور جب بلوچستان میں جمہوری حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو ہم نے کہا کہ مداخلت ہورہی ہے اور لوگوں کو خریدا جارہاہے اور جس شخص نے یہ سب کچھ کیا ہے انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور

وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ بلوچستان حکومت گرانے کیخلاف سازش کرنیوالوں کیخلاف ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ وہ صاف شفاف تحقیقات کریں اور میرے ان الزامات کی تحقیقات کریں اگر میں غلط ثابت ہوا تو مجھے جو سزا دینا ہے میں اُس کیلئے تیار ہوں اگر وہ غلط ثابت ہوتے ہیں تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ہوئے یہ ملک کی بربادی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جب نواز شریف کو نکالا گیا تو اُس وقت کہاں تھے کہ ملک میں جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان جنگ شروع ہوگئی میں اور ہماری پارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے زور و زر کے نتیجے میں ہم کل ہار چکے ہیںجو کچھ ہوا یہ ملک کا تاریخ سیاہ ترین دن تھا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے وقت ثابت کرے گا کہ جن لوگوں نے یہ سب کچھ کیا یہ آنیولے وقت کے ذمہ دار ہونگے .

. .

مزید خبریں :