وزیراعظم سے ایئر چیف مارشل  کی  الوداعی ملاقات ، وزیر اعظم کا سہیل امان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیراعظم سے ایئر چیف مارشل  کی  الوداعی ملاقات ، وزیر اعظم کا سہیل امان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار


 ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شاندار خدمات سرانجام دیں ، وزیراعظم   شاہد خاقان عباسی 
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقات کی ، وزیراعظم نے کہا کہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شاندار خدمات سرانجام دیں ، انہوں نے سہیل امان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے

الوداعی ملاقات کی . وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے ایئر چیف سہیل امان نے شاندار خدمات سرانجام دیں . وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا. تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق ، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی .

..

مزید خبریں :