چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے بعد اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں  اپوزیشن لیڈرکیلئے سرگرم  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے بعد اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں  اپوزیشن لیڈرکیلئے سرگرم 


 پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف  نے الگ الگ مشاورت شروع کردی ،پیپلز پارٹی   شیری رحمان  اور تحریک انصاف  اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے سرگرم  
اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بعد اپوزیشن جماعتیں   ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے سرگرم ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف  نے سینیٹ میں    اپوزیشن لیڈر کیلئے الگ الگ مشاورت شروع کردی ہے،پیپلز پارٹی   شیری رحمان  اور تحریک انصاف  اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع کردی ہے، سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ،سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کو بھی قائد حزب اختلاف بنانے پر مشاورت کی جارہی

ہے. پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق  پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی جب کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے.دوسری جانب سے تحریک انصاف بھی اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے،تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ڈپٹی چیئرمین پیپلز پارٹی کا ہے اسلئے اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا ہونا چاہیے،تحریک انصاف کی جانب سے اعظم سواتی اپوزیشن لیدڑ کے مضبوط امیدوار ہیں.ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیلئے اعظم سواتی کو نامزد کر دیا ہے
 

..

مزید خبریں :